جمیل جالبی ایوارڈ برائے بچوں کا ادب

Jamil jalbi award

ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری، جامعہ کراچی اور مسندِ جمیل جالبی، اداره زبان و ادبیات اردو، جامعہ پنجاب، لاہور کے اشتراک سے دوسرا سالانہ جمیل جالبی ادبی ایوارڈ 2024ء مشتہر کیا جا رہا ہے۔ سال 2023ء میں
شائع ہونے والی؛ بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب پر

جمیل جالبی ایوارڈ برائے بچوں کا ادب مع پچاس ہزار روپے نقد دیا جائے گا۔

قواعد و ضوابط:

مورخہ یکم جنوری 2023ء سے 31 دسمبر 2023ء کے دوران میں پہلی بار شائع ہونے والی کتب پر جمیل جالبی ادبی ایوارڈ پیش کیے جائیں گے۔ مرتبہ یا مدونہ کتب اس مقابلے میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ ادبی ایوارڈ کے لیے جیوری کا فیصلہ حتمی ہوگا اور انعامات کے اعلان کے بعد کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی قابل قبول نہیں ہوگی۔ مصنفین/ ناشرین اپنی مطبوعہ کتب کے پانچ پانچ نسخے ( اور سافٹ کاپی / پی ڈی ایف) مورخہ 31 مارچ 2024ء تک مندرجہ ذیل

پتہ پر ارسال کریں:

ڈاکٹر ضیاء الحسن، صدر نشین، مسند جمیل جالبی، اداره زبان و ادبیات اردو جامعہ پنجاب، اورینٹل کالج، کچہری روڈ، لاہور

سافٹ کاپی (پی ڈی ایف ) درج ذیل ای میل پر ارسال کریں: naeem.urdu@pu.edu.pk

نوٹ:

(1) آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی اور پی ڈی ایف کے بغیر کتب مقابلے میں شامل نہیں کی جائیں گی۔ کتب کی سافٹ کاپی عام نہیں کی جائے گی، کاپی رائٹ کا خیال رکھا جائے گا۔)

‏(2) بذریعہ وی پی ارسال کی گئی کتب وصول نہیں کی جائیں گی۔

‏(3) مقابلے کے لیے موصول ہونے والی کتب بعد ازاں ڈاکٹر جمیل جالبی ریسرچ لائبریری جامعہ کراچی اور اور نینٹل کالج لائبریری جامعہ پنجاب میں استفادہ عام کے لیے محفوظ کر لی جائیں گی۔

‏(4) ایوارڈ کا اعلان جولائی میں کیا جائے گا۔

(5) ایوارڈ کے لیے تقریب اکتوبر میں منعقد ہو گی۔

برائے رابطہ:

محمد نعیم، سیکریٹری جمیل جالبی ادبی ایوراڈ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ادارہ زبان و ادبیات اردو، جامعہ پنجاب، لاہور۔

موبائل فون: 03272123034