Hakeem M Saeed

حکیم محمد سعید

حکیم محمد سعید۹جنوری۱۹۲۰ء کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک مایہ ناز حکیم تھے جنھوں نے اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے اہم خدمات انجام دیں۔ اْنھوں نے مذہب اور طب و حکمت پر ۲۰۰ سے زائد کتب تصنیف و تالیف کیں۔

 آپ ہمدرد لیبارٹریز (وقف)، پاکستان کے بانی تھے۔ حکیم محمد سعید کی کتابیں طب، مذہب، سفر نامے، بچوں کا ادب، معاشرتی علوم و سماجیات پر ہیں۔ اْردو میں بچوں کا مشہور ترین رسالہ ماہنامہ ہمدرد نونہال، اردو میں صحت و صفائی پر رسالہ ماہنامہ ہمدرد صحت اور انگریزی میں اسلام کے موضوع پر ہمدرد اسلامکس اور طب پر، ہمدرد میڈیکس جاری کیے، اس کے علاوہ ہمدرد خبرنامہ، ہفتہ وار بھی جاری کیا۔ آپ نے اُردو زبان میں بچوں کے لیے پہلی بار سفر نامے اور ڈائری شائع کرنے کی ابتدا کی۔ آپ کا ہمدرد نونہال میں چھپنے والا اداریہ جاگو جگاؤ آپ کی وفات کے بعد بڑے تسلسل کے ساتھ اب بھی قند مکرر کے طور پر شائع ہو رہا ہے۔ آپ نے بچوں کے لیے حکیم محمد سعید کی کہانی کے عنوان سے خودنوشت لکھی، جس کی پہلی اشاعت ۳۵ ہزار تھی۔

بچوں کے لیے آپ کے لکھے گئے سفرناموں کے علاوہ یہ کتابیں بھی شامل ہیں:

نقوش سیرت صلی اللہ علیہ وسلم (۵ حصے)، نور کے پھول، کتاب دوستاں، حلال اور حرام اسلام میں، سنہرے اصول، نونہالوں کے خطوط، لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب، نماز پڑھیے، تلاش امن۔

حکیم محمد سعید بچوں کے لیے بطور سفرنامہ نگار مشہور ہیں، آپ نے متعدد ممالک کے دورے کیے اور وہاں گزارے گئے اپنے روز وشب کو ہمدرد نونہال کے قارئین کے لیے پیش کرتے رہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک میں زندگی کیسی ہے، وہاں کے لوگ کیسے ہیں اور ان لوگوں سے اپنا تقابلی جائزہ لے کر وہ بچوں کو بہت سی کام کی باتیں بتاتے تھے۔ کہیں کہیں ایسا بھی ہوا کہ ان کے سفر میں دقیق قسم کی معلومات آگئیں جو سفرنامے کو بچوں کے بجاے بڑوں کے لیے زیادہ کارآمد بناتا تھا۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا