A Hameed

اے حمید

اے۔حمید کا اصل نام عبدالحمید ہے۔ان کا شمار اُردو کے مقبول ترین کہانی کاروں میں ہوتا ہے۔ اُنھوں نے دو سو سے زیادہ افسانے، ناول اور ڈرامے لکھے۔ ان کی پیدائش۲۵ ؍اگست ۱۹۲۸ء کو امرتسر میں ہوئی۔ قیام پاکستان کے بعد پرائیویٹ طور پر ایف اے پاس کرکے ریڈیو پاکستان سے بطوراسٹاف آرٹسٹ وابستہ ہوگئے۔ جہاں ان کے فرائض میں ریڈیو فیچر اور ریڈیو ڈرامے لکھنا شامل تھا۔ ۱۹۸۰ء میں ملازمت سے استعفیٰ دے کر امریکا چلے گئے اور وائس آف امریکا میں پروڈیوسر کی نوکری اختیار کی لیکن جلد ہی وہاں کی زندگی کے ہنگاموں سے اکتا کر پاکستان لوٹ آئے اور زندگی کے آخری لمحوں تک فری لانس رائٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔

اے۔حمید کا پہلا افسانہ منزل منزل۱۹۴۸ء کو ادب لطیف میں شائع ہوا۔ ابتدائی کہانیوں سے ہی ان کی مقبولیت کا سفر شروع ہوگیا تھا۔ نوے کی دہائی میں اُنھوں نے بچوں کے لیے ایک سلسلہ وار ڈراما عینک والاجنکے نام سے لکھا۔ اس ڈرامے نے بچوں سمیت بڑوں میں بھی مقبولیت حاصل کی۔ اے۔ حمیدکی ساری کتابوں کی تعداد دوسو سے زیادہ ہے۔ جن میں سب سے زیادہ اُنھوں نے بچوں کے لیے ناول لکھے۔ ان ناولوں میں:

سومنات کے بت شکن ،سرینگر کے شیردل کمانڈو ،لکشمی پور کی ناگن دْرگا ،دہشت زدہ ،آسیب زدہ تابوت ،دلی کا پراسرار سادھو ،گنگا کے پجاری ناگ،کشمیر کے آتش فشاں ،رنگوں سے فرار ،ٹاپ سیکرٹ مشن شامل ہے۔

اے حمید۲۹ ؍اپریل۲۰۱۱ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔یوں تو اے حمید کا لکھا گیا ڈراما عینک والاجن نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا لیکن ان کی عنبر ناگ ماریا سیریز نے اپنے پڑھنے والوں کے ذوقِ تجسس کو خوب اْبھارا۔ اس سیریز کے ناولوں نے اپنے پڑھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا تھا۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا