ibn-e-aas muhammad

ابن آس محمد

ابن آس محمد کا اصل نام محمد اختر آس ہے۔ آپ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں’سرانوالی‘ میں۱۷ ستمبر ۱۹۶۱ء کو پیدا ہوئے۔ آپ۱۹۷۹ء سے کہانیاں لکھ رہے ہیں۔ کہانی کار، سینئرجرنلسٹ اور اسکرین پلے رائٹر بھی ہیں۔ آپ کی سیکڑوں کہانیاں مختلف رسائل اور اخبارات میں شائع ہوچکی ہیں۔ اب تک آپ کی۱۹ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔

مختلف رسائل میں چالیس سے زائد قسط وار ناول شائع ہوئے ہیں۔ پہلی کہانی روزے کی خوش بوسات سال کی عمر میں تیسری جماعت میں لکھی تھی۔ آپ مترجم بھی ہیں۔ سیکڑوں کہانیاں انگریزی سے اردو میں منتقل کی ہیں۔ ماہنامہ ساتھی میں کئی برس تک اسکیچزبھی بناتے رہے۔

 بچوں کے لیے لکھی جانے والی انگریزی کی مقبول ترین کتاب ہیری پورٹر (Harry Potter)کا ترجمہ کیا جو سات برس تک روزنامہ امت میں شائع ہوتا رہا۔ آپ کی کتابوں میں ابن آس کی کہانیاں، دل چسپ اور مزے دار کہانیاں، ہیری پورٹر(ترجمہ)، بھیانک آسیب، خون آشام، جنگلادمی، ملکہ نارانی، للو پنجو، نگیٹو کا پازیٹو، سکندر نمایاں ناولز اور کہانیوں کے مجموعے ہیں۔

آپ نے کئی رسائل میں ادارتی ذمہ داریاں ادا کیں۔ بچوں کے ادب میں کئی اعزازات آپ کے نام ہیں۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا