Ishtiaq Ahmed

اشتیاق احمد

اشتیاق احمد بچوں کے معروف ناول نگار تھے۔ وہ۵جون ۱۹۴۴ء میں ہندوستان کے شہر پانی پت میں پیدا ہوئے ۔تقسیم پاک و ہند کے بعد ہجرت کر کے پاکستان کے شہر جھنگ میں قیام کیا۔ آپ نے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی اور ۸۰۰ سے زائد جاسوسی ناول لکھے۔ وہ اُردو میں سب سے زیادہ بچوں کے ناول لکھنے والے ادیب ہیں۔ روزنامہ اسلام کے ساتھ شائع ہونے والے ہفت روزہ رسالہ بچوں کا اسلام کے وفات تک مدیر رہے، ہفت روزہ کے ساتھ ۱۵ سال تک ان کی وابستگی رہی۔ پہلی کہانی ہفت روزہ قندیل میں بڑا قد کے نام سے ۱۹۶۰ء میں شائع ہوئی۔ جب کہ آپ کا پہلا ناول پیکٹ کا راز تھا، جس دور میں آپ نے لکھنے کی ابتدا کی اس دور میں ٹارزن وغیرہ کے کردار کی حامل کہانیاں و ناول ہی مصنفوں کے تصنیفی میدان کا محور تھے، تاہم آپ نے ناولوں میں عالمی ریکارڈ پانے کے باوجود ان چیزوں سے اجتناب برتا۔ اشتیاق احمد نے جاسوسی ناولوں کے علاوہ خودنوشت اور بچوں کے لیے کہانیاں اور رسالے بھی لکھے۔ مگرآپ کی وجہ شہرت جاسوسی ناول بنے۔

اشتیاق احمد بیک وقت تین سیریز پر مشتمل ناول لکھا کرتے تھے جن میں جمشید سیریز، کامران سیریز اور شوکی سیریز شامل تھیں۔ مہینے میں عموماً جمشید سیریز کے دو ناول، کامران سیریز اور شوکی سیریز کا ایک ناول شائع ہوتا تھا۔ چھہ ماہ یا سال کے بعد ایک خاص نمبر آیا کرتا تھا جس میں انسپکٹر جمشید، انسپکٹر کامران اور شوکی برادران شامل ہوتے تھے اور یہ خاصا ضخیم ناول ہوتا تھا۔جاسوسی ناولز میں انسپکٹر جمشید سیریز ، شوکی برادرز کو مقبولیت ملی۔ آخری عمر میں عمران سیریز پر بھی ایک ناول عمران کی واپسی لکھا۔

ناولز میں بھی اُنھوں نے خاص نمبرز کی روایت ڈالی۔ان خاص نمبرز میں جیرال کا منصوبہ، بلیک ہول،برف کے اس پار،ڈسکاؤنٹ پرائز،دنیا کے اس پار،سونے کا جہاز ، خزانے کی روح،آخری سمندر، بلیک ہول، جیکان کی واپسی،سرلاس،یوڈا پر حملہاورجھیل کی موت شامل ہے۔

اشتیاق احمد کے جاسوسی ناولوں کی سب سے مقبول سیریز انسپکٹر جمشید سیریز ہے جس کے مرکزی کرداروں میں انسپکٹر جمشید، ان کے بچے محمود ، فاروق ، فرزانہ اور دوست خان رحمان ، سائنس دان پروفیسر داؤد شامل ہیں۔جب کہ آپ نے بچوں کے مختلف رسائل میں سیکڑوں کہانیاں بھی لکھیں۔

اشتیاق احمد کراچی کتب میلے میں شرکت کرنے کے بعد واپس اپنے آبائی شہر جھنگ جا رہے تھے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حرکت قلب بند ہوجانے کی صورت میں انتقال کر گئے۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا