kaleem-chughtai

کلیم چغتائی

کلیم چغتائی کا پورا نام کلیم اللہ بیگ چغتائی اور قلمی نام کلیم چغتائی ہے۔ آپ ۹ جون ۱۹۵۴ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ جامعہ کراچی سے آپ نے ایم اے صحافت اور ایم ایس سی بایو کیمسٹری کی ڈگری حاصل کی۔ اگست ۱۹۷۷ء میں بچوں کے لیے باقاعدگی سے لکھنا شروع کیا۔ ا دبِ اطفال میں آپ ۲۰ مقبول کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ پیامی کے پہلے مدیر رہے ہیں، جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے ماہنامہ ساتھی کردیا گیا، اس کے علاوہ ماہنامہ خوشیاں کے مدیر اعلیٰ بھی رہے ہیں۔ بین الاقوامی ماہنامہ رابطہ، روزنامہ جسارت، ہفت روزہ وقت میں بھی ادارتی اُمور سرانجام دیے ہیں۔ آپ کی کہانی بے خبرلوگ کو ۱۹۹۹ء میں یونی سیف نے بہترین کہانی کا ایوارڈ دیا۔ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اور پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کے سہہ ماہی تحقیقی جرائد میں آپ ریسرچ آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

بچوں کے رسائل، ماہنامہ تعلیم وتربیت، آنکھ مچولی، پھول، پیغام ڈائجسٹ اور ماہنامہ ساتھی میں آپ نے سیکڑوں کہانیاں لکھیں۔ اسی طرح کئی اخبار وجرائد میں اَدب، تاریخ، سائنس، سیاحت پر آپ کی درجنوں تحریریں موجود ہیں۔ آپ شاعر بھی ہیں۔ بچوں کے لیے آپ نے کئی نظمیں تحریر کیں، آپ کی نظم جلدی میاں کو قارئین کی طرف سے کافی پذیرائی ملی۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا