محمد ادریس قریشی۱۶؍ اکتوبر ۱۹۷۲ء کو ساہیوال (منٹگمری) میں پیدا ہوئے۔ اس وقت آپ منڈی بہاء الد ین میں رہائش پذیر ہیں۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اُردو کی ڈگری حاصل کی ہے۔مختلف رسائل وجرائد میں آپ نے بچوں اور بڑوں کے لیے بے شمار کہانیاں اور ناول لکھے ہیں۔ اُن میں کئی کتابی صورت میں شائع ہوئے۔ آپ شاعر بھی ہیں۔ ہر صنف میں شاعری کرتے ہیں، لیکن ظریف الطبع ہونے کی وجہ سے آپ کی نمکین نظمیں زیادہ مشہور ہوئیں۹۸۔۱۹۹۳ء میں آپ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے بہترین ادیب کا ایوارڈ دیا۔ آپ نے بچوں کا معروف مزاحیہ کردار ’’چچا حیرت‘‘ تخلیق کیا، جو بچوں میں بے حد مقبول ہوا۔یہ سلسلہ تعلیم وتربیت میں شائع ہوتا رہا۔بچوں کے لیے لکھی گئی آپ کی کتابیں چچا حیرت، چکی والا فوارہ، من چلی کہانیاں، چوروں کا بادشاہ، خونی خزانہ کے کئی ایڈیشن شائع ہو کر مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔
ادریس قریشی نے زیادہ تر کہانیاں نو عمر بچوں کے لیے لکھی ہیں، آپ اس عمر کے بچوں کو چونکانا جانتے ہیں، آپ کی تحریروں میں جگہ جگہ قاری متجسس ہوتا ہے کہ آگے کیا ہوگا۔اسی طرح ماہنامہ تعلیم وتربیت میں شائع ہونے والی آپ کی کہانی بن بلائے مہمان میں بھی قاری کو چونکا کر ان کی دل چسپی کا سامان پیدا کیا جارہا ہے۔
معیاری ادبِ اطفال کے فروغ کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ چراغ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ہمارے پیشِ نظر پاکستان میں ادبِ اطفال کی تاریخ، تحقیق اور تنقید کو فروغ دے کر نئے رجحانات اور معیارات کی تشکیل ہے۔تاکہ ملکِ عزیز میں ادبِ اطفال روز افزوں ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔مزید براں ادبِ اطفال سے وابستہ مصنّفین اور محققین کے بنیادی کوائف اور منتخب تحریریں اس ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکیں گی۔
Chragh ©2023 All rights reserved