Shafiq ur Rehman

شفیق الرحمٰن

اُردو مزاح کا ایک بہت بڑا نام ڈاکٹرشفیق الرحمن ۹نومبر ۱۹۲۰ء کو ہندوستان کے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ آپ کا پورا نام راؤ شفیق الرحمن ہے۔ ۱۹۴۲ء میں پنجاب یونیورسٹی کنگ ایڈورڈ کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔ میو ہسپتال لاہور میں چند ماہ ہاوس سرجن رہے اور اسی سال انڈین میڈیکل سروس میں چلے گئے۔ دوسری جنگ عظیم میں مختلف محاذوں پر ملازمت کرنے اور کئی ممالک کی سیر کرنے کا موقع ملا۔

۱۹۴۷ء میں قیام پاکستان کے بعد آپ کو بری سے بحری فوج میں منتقل کر دیا گیا جہاں سے ستمبر۱۹۷۹ء میں سرجن ریرایڈمرل کی رینک سے بطور ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ریٹائر ہوئے۔ آزادی کے بعد پاکستان آرمی کی طرف سے ایڈنبرا اور لندن یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بھیجاگیا۔ دسمبر۱۹۸۰ء میں آپ کو اکادمی ادبیات پاکستان کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ آپ بہت بڑے افسانہ نگار بھی تھے، لیکن مزاح نگاری میں آپ کو بڑا مقام حاصل ہوا۔ آپ کی پہلی ہی کہانی چاکلیٹ کو عام قارئین کے ساتھ ساتھ خواص نے بھی بے حد پسند کیا۔جناب مشتاق احمد یوسفی نے ایک بارکہا کہ جب یہ کہانی چھپی تو میں بھی لکھنے کا آغاز کر چکا تھا۔ اِس کہانی سے اتنا متاثر ہوا کہ کچھ عرصے کے لیے میں نے لکھنا چھوڑ دیا اور تہیہ کیا کہ آئندہ اُس وقت لکھوں گا، جب اِس طرح کا لکھ سکا۔ آپ نے بچوں کے لیے بھی کئی بہترین کہانیاں لکھیں۔

بچوں کے ادب میں بڑوں کی طرح طنزو مزاح والی کہانیوں میں صرف مزاحیہ کہانیاں لکھی جاتی ہیں اور یہ کہانیاں ہی بچوں کو زیادہ محبوب ومرغوب ہیں۔ مزاح اور پھکڑ پن میں بہت باریک سی لکیر پائی جاتی ہے۔ زیادہ تر ادیب اسے سمجھ نہیں پاتے لیکن شفیق الرحمن صاحب کے یہاں پھکڑپن کا دور دور تک نام ونشان نہیں ملتا۔ مزاح سے بھرپور ان کی کہانیاں بچوں کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیتی ہیں۔ حتیٰ کہ کوئی ایک عدد تحریر پڑھ لے تو وہ دیگر تمام تحریروں کو پڑھے بغیر نہیں رہ سکتا۔بچوں کے ادب میں مزاحیہ لکھنے والے زیادہ نہیں رہے، لیکن جن ادیبوں نے اس طرح کے موضوعات پر لکھا، بہت خوب لکھا۔ ڈاکٹر رؤف پاریکھ، معراج، قاسم بن نظر،  سیما صدیقی کی تحاریر میں شفیق الرحمن اورامتیاز علی تاج کا عکس نظر آتا ہے۔

نظمیں

ابھی تک کوئی نظم پوسٹ نہیں کی گئی

کہانیاں

ابھی تک کوئی کہانی پوسٹ نہیں کی گئی

مضامین

ابھی تک کوئی مضمون پوسٹ نہیں کیا گیا

انٹرویوز

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

ڈرامے

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

تراجم

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

رسائل

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا

کتابیں

ابھی تک کوئی انٹرویو پوسٹ نہیں کیا گیا